Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت پنجاب بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے یکسو ہے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے یکسو ہے، نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پنجاب میں ترقی کی نوید ثابت ہوگا، نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید نے ایوان وزیر اعلیٰ میں سردار عثمان بزدارسے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ شب و روزمحنت اورعرق ریزی سے تیار کیا گیاہے، نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پنجاب میں ترقی کی نویدثابت ہوگا، ویلج کونسل اورنیبر ہڈ کونسل کے ذریعے مقامی سطح پر مسائل کا فوری ادراک ممکن ہوگا۔

وزیرا علیٰ پنجاب نے کہا کہ براہ راست الیکشن سے بلدیات کی سیاست میں حقیقی تبدیلی رونما ہوگی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گورننگ باڈی اجلاس میں مین گلبرگ سے موٹروے ٹو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کے پی سی ون کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی فنانسگ کا طریقہ کار طے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ لاہور کے شہریو ں کی ضرورت ہے، ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہو رماسٹر پلان کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے قابل قبول ماسٹر پلان پیش کیا جائے۔ اجلاس میں جوہر ٹاؤن میں فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کی 325 کنال اراضی نیلام کرنے اور مینجمنٹ آف پراپرٹیز آف ایل ڈی اے جوائنٹ وینچر ریگولیشن 2022 کی منظوری بھی دی گئی۔

Related posts

اپوزیشن کا علامتی اجلاس ، حمزہ شہباز نے 199 ووٹ حاصل کرلیے

Rauf ansari

روسی جنگ کے سبب دنیا بھر میں بد امنی پھیل سکتی ہے، آئی ایم ایف سربراہ

Hassam alam

نون لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس، فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کو دیدیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment