Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن کے دھرنے اور جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے اپوزیشن کے دھرنے اور جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، شہبازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہیں، نوازشریف کی بیماری سیاسی ہے، میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ آج پنجاب حکومت کو پیش کرے گا۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ جماعت اسلامی 101 کی بجائے 302 دھرنے بھی دے تو حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، حکومت میں تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ ہے، تحریک انصاف بریک فاسٹ پارٹی نہیں، تاہم ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا کہ سانحہ مری کے حوالے سے رپورٹ پر کام جاری ہے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی،جنوبی پنجاب کے حوالے سے پی ٹی آئی نے وعدے پورے کیے ہیں۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ توانائی کے حوالے سے حکومت پنجاب متعدد اقدامات اٹھارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی پر سب سے زیادہ پی ٹی آئی نے توجہ دی ہے۔

Related posts

آصف علی زرداری دبئی روانہ

ibrahim ibrahim

کراچی یونیورسٹی دھماکے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

ibrahim ibrahim

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 جنوری کو طلب

Hassam alam

Leave a Comment