Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب حکومت کا پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی نتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پلان ترتیب دے دیا ، پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل گورنمنٹ کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں ۔اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا، اداروں کے پاس اختیارات نہیں تھے۔

ارکان اسمبلی اور وزراء وہ کام کررہے ہیں جو بلدیاتی اداروں کا کام ہے ، وہ کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں۔ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے۔

Related posts

اٹھائیس مئی 1998،پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا

ibrahim ibrahim

عمران خان کو پاکستان سے باہر پھینکیں گے، مریم نواز

Rauf ansari

ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے، اعجاز چوہدری

Hassaan Akif

Leave a Comment