Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد: قومی ائرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آ گیا تھا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ بوئنگ 777 طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ برفباری شروع ہو گئی۔

کپتان نے طیارے کو کنٹرول کیا اور بحفاظت طیارے کی لینڈنگ کی۔ ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کی تعریف کی۔ ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ سے بھی اظہار تشکر کیا۔

Related posts

حجاب تنازعہ: بھارت میں مسلمان طالبات کو امتحان دینے سے روک دیا گیا

Hassam alam

کے پی: سرکاری ملازمین کے لئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاوئنس منظور

Zaib Ullah Khan

آرٹیکل 63 اے نا اہلی کا نہیں رکنیت ختم ہونے کا لفظ ہے، سپریم کورٹ

Rauf ansari

Leave a Comment