Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

بوگاٹی کا پہلی الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: لگژری گاڑیاں بنانے والی مشہور کارساز کمپنی بوگاٹی نے اٹھارہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی الیکٹرک اسکوٹر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیسلا کی حریف سمجھی جانے والی فرنچ کمپنی بوگاٹی کا پہلی الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے آنے والی کوئی تیز رفتار لگژری الیکٹرک کار نہیں یہ ایک الیکٹرک اسکوٹر ہے۔ جو 29 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

بوگاٹی یہ الیکٹرک اسکوٹر ایک امریکی کمپنی کے اشتراک سے تیار کر ے گی، کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ الیکٹرک اسکوٹر ماحول دوست ہو گا۔ جس میں 700 واٹ کی الیکٹرک موٹر نصب ہو گی۔

رواں برس یہ امید کی جارہی تھی کہ ٹیسلا کے مقابلے میں بوگاٹی اپنی لگژری الیکٹرک کار متعارف کروائی گی، تاہم بوگاٹی نے ای اسکوٹر بنانے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

Related posts

کورونا مزید 5 افراد کی جان لے گیا

Hassam alam

ٹرائیکا پلس اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

Hassaan Akif

آرٹیکل 69 اپنی جگہ لیکن جو ہوا اسکی مثال نہیں ملتی، چیف جسٹس

Rauf ansari

Leave a Comment