Urdu

اسلام آباد: گزشتہ روز دھند نے ڈھیرے جمائے تو آج اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے، پشین، لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اوربارکھان میں بھی بارش متوقع ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق کو ہلو، نوکنڈی، دالبندین، سبی، قلات، کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کا امکان جبکہ لاہو، راولپنڈی، اٹک، چکوال، مری، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔

خوشاب ،میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش اور مری ، گلیات اور گردونواح میں برفباری کا امکان موجود ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑومیں شدید دھند کا امکان ہے، چترال، دیر،کالام، مانسہرہ، مالاکنڈ، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی بارش متوقع ہے۔

باجوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، و زیرستان، خیبر، شا نگلہ، ہری پور اورصوابی میں بارش، اور مردان، نو شہرہ، پشا ور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ، وزیر ستان اورکرم میں بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے۔

Related posts

سونا 1 لاکھ 24 ہزار500 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا

Hassaan Akif

کہاں ہے سیف سٹی کراچی پروجیکٹ ؟ علی زیدی کا سوال

Nehal qavi

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 15 فلسطینی شہید 55 زخمی

Hassam alam

Leave a Comment