Urdu
Uncategorized

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، شاہ محمود قریشی کی سیاسی جماعتوں کی رہنماؤں کو دعوت

اسلام آباد: جنوبی پنجاب صوبے کی بازگشت پھرسنائی دینے لگی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیاسی جماعتوں کودعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر قومی مفاد میں آئینی ترمیم پراتحاد ضروری ہے۔

اپوزیشن آئے اورجنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کیلئے آگے بڑھیں، اسی معاملے پر2 روز قبل سینیٹ میں شاہ محمود قریشی اوریوسف رضا گیلانی میں گرما گرم بحث بھی ہوئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے منشورمیں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے، اپوزیشن اسے حقیقت بنانے میں ہمارا ساتھ دے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی آسانی، سہولت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی ترقیاتی رابطہ کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں۔ ہمیں مل کر آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق رائے کو یقینی بنانا چاہیے۔

دوروز قبل سینیٹ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوراپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پرآمنے سامنے آئے، شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام کےلیے 2 تہائی اکثریت چاہیے، یوسف رضا گیلانی بولے مطالبہ صوبہ ہے، سیکرٹریٹ نہیں۔

Related posts

سات سالہ اوپرا گلوکارہ کا نام گنیز بک میں شامل

Hassam alam

انٹر بینک میں ڈالر نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

Hassam alam

اسلم رئیسانی کی جے یو آئی ف میں شمولیت، باضابطہ اعلان جلد متوقع

Rauf ansari

Leave a Comment