Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

جرمانہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، مراد سعید اور پرویز خٹک کو بھی 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انور زیب، ملک سیف اللہ سمیت سات تحصیلوں کے چیئرمین کے امیدواروں پر بھی جرمانہ کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اپنے فیصلے میں وزیر اعظم سمیت دیگر کو جرمانہ 22 مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جرمانہ جمع کرواکے رسید فراہم کی جائے۔

فیصلے میں وزیر اعظم کو وارننگ دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے دوبارہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

Related posts

حکومت کے خلاف جہاد جاری رہے گا، شفقت محمود

Rauf ansari

بلاول بھٹو کا 17 دسمبر کو کراچی کے مختلف اضلاع میں احتجاج کا اعلان

Hassaan Akif

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آٹھ فروری کو طلب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment