ملک میں انتشار پیدا کرنے والے شرمندہ ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ملک میں انتشار پیدا کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی لطاسب ستی،پیر مختاراورمحی الدین کھوسہ ، سید عباس علی شاہ ، اسمبلی سمیع اللہ چوہدری اور سید رضا بخاری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے، شکست خوردہ عناصر کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اپوزیشن کو پہلے کی طرح اس بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی افراتفری پیدا کرکے عوام کے روشن مستقبل سے کھیل رہی ہے، ترقی کے سفر کو روکنا اپوزیشن اولین ایجنڈا ہے،عوام کی حمایت سے ایسے منفی ایجنڈے کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More