Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کیلئے آفیشل ترانہ لانچ

اسلام آباد: اسلام آباد میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے لئے آفیشل ترانہ لانچ کر دیا گیا ہے جس کا تھیم “اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو” رکھا گیا ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ او آئی سی کا آفیشل ترانہ لانچ کیا جا رہا ہے، ترانہ جمیل الدین عالی نے لکھا ہے، ہم نے ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی بہت جدت اختیار کرچکی ہے، ترانے میں مختلف زبانوں کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔

تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے، مسلم امہ کو اس وقت بہت سے مسائل درپیش ہیں، امت مسلمہ کے رہنما 23 مارچ پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ چند ماہ میں پاکستان دوسری مرتبہ امت مسلمہ کی میزبانی کر رہا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے وزارت اطلاعات کی بہت کاوشیں ہیں، ہم نے دعوت دی ہے جتنے مہمان تشریف لا رہے ہیں وہ پاکستان کی پریڈ میں شرکت کریں۔

Related posts

پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا تنزانیہ کا خیر سگالی دورہ

Rauf ansari

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کر دیئے

Nehal qavi

فواد چوہدری کی زیر التوا ٹیکس کیسز پر پریس کانفرنس، عدالت کا نوٹس

Rauf ansari

Leave a Comment