Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جو ارکان وزیراعظم کو ووٹ نہیں دینا چاہتے وہ استعفٰی دیں

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو ارکان وزیراعظم کو ووٹ نہیں دینا چاہتے وہ استعفٰی دیں، توبہ کے دروازے کھلے ہیں ، منحرف اراکین نظر ثانی کرسکتے ہیں۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی کو دھوکہ دیناغیر مناسب ہے، منحرف اراکین کے خلاف عوام میں غم وغصہ پایاجاتاہے، جو ارکان وزیراعظم کو ووٹ نہیں دینا چاہتے وہ استعفٰی دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوں گے، یہ لوگ پہلےعمران خان کےنام پرووٹ لیتےہیں،پھرلوٹےبن جاتےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تلخیاں بڑھ گئی ہیں ،کم کرنے کی ضرورت ہے، توبہ کے دروازے کھلے ہیں، اراکین نظر ثانی کرسکتے ہیں، بعض منحرف اراکین کےرشتہ دارفون کررہے ہیں کہ انہیں چھڑوایا جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں جو ہوا اچھا نہیں ہوا، ہم اپنا جلسہ کریں گے، اپوزیشن اپنا جلسہ کرے۔

Related posts

ایوب گوٹھ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے شہری جاں بحق

Hassam alam

وزیراعظم آزاد کشمیر نے 5 وزرا کو برطرف کردیا

Hassam alam

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے لگتا ہے امپورٹڈ حکومت بوکھلا گئی، علی زیدی

Nehal qavi

Leave a Comment