اسلام آباد:سندھ ہاوس پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی کارکنان شخصی ضمانت پر رہا کر دیے گئے
اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ انیل سعید نے سندھ ہاوس پر چڑھائی کر نے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ضمانت پر رہا کیا ۔ کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے سندھ ہاوس کے باہر سے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے 2 اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے۔