Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کوئی نقصان ہوا تو عمران خان سے حساب لیں گے

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت لاقانونیت سے باز رہے۔ کوئی نقصان ہوا تو عمران خان سے حساب لیں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس اور اپنے ہی ارکان اسمبلی پر حملے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے۔ سندھ ہاؤس اور ارکان قومی اسمبلی پر حملے اعتراف ہے کہ عمران نیازی ہار چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی پر حملے عمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے اور ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے عوام میں تصادم منفی، مجرمانہ اور غیرآئینی سوچ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی سرکاری عمارتوں پر حملوں اور کنٹینر والے موڈ میں آگئے ہیں جبکہ اسمبلی میں مقابلہ کے بجائے پتھر برسانا، گیٹ توڑنا فسطائی ذہنیت اور شکست کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاقانونیت سے باز رہے، کسی رہنما، کارکن یا سرکاری عمارت کا نقصان ہوا تو عمران نیازی سے حساب لیں گے۔

Related posts

مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ

Rauf ansari

پی پی رہنماؤں نےعمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا

Rauf ansari

قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف سویڈن میں مظاہرے جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment