Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیسز کی تعداد 483 رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 328 ہوگئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 483 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 21 ہزار 513 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 75 ہزار 473 ہوچکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 39 ہزار 67 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 71 لاکھ 12 ہزار 283 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.23 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 503 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ ملک میں اب تک 12 کروڑ 80 لاکھ 74 ہزار 138 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 10 کروڑ 18 لاکھ 81 ہزار 176 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ibrahim ibrahim

تحریک انصاف موجودہ بحران سے مزید طاقتور ہوکر نکلے گی

Hassam alam

مری میں عوامی اور حکومتی دونوں طرف سے کوتاہیاں ہوئیں، طاہراشرفی

Rauf ansari

Leave a Comment