Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شاہ محمود قریشی کا فارن فنڈنگ میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے فارنگ فنڈنگ کیس میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بلانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ساری توجہ پی ٹی آئی پر ہے لیکن ہم الیکشن کمیشن سے گھبرانے والے نہیں ہیں، ہم تو الیکشن کمیشن میں حاضر ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کا کیا ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کیس میں کچھ بھی نہیں اور ہمیں جتنے بھی فنڈز ملے سب قانونی ہیں، ہی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ نہیں ہوئی جبکہ ہمارے وکیل نے ولی خان کیس کا حوالہ بھی دیا۔ شاہ محمود نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ہی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل کے لیے مزید تین دن درکار ہیں لہٰذا ہمیں 27، 28 اور 29 کی تاریخ دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا ایک منڈیٹ تھا لیکن اُس نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے، ہمارا دامن صاف ہے پاکستان کی عوام اور اوورسیز نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے۔

Related posts

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شہباز گل کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

Rauf ansari

پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی اپریل تنخواہیں جاری

Rauf ansari

پنجاب اسمبلی کیس،سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment