Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹا جائے گا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹا جائے گا۔

نو منتخب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو قلمدان سنبھالنے کے بعد وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے جبکہ میڈیا ہاؤسسز، تنظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس 2016 پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کو فعال بنایا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹا جائے گا اور ڈرامہ، فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور میڈیا اداروں میں روابط کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔

Related posts

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Nehal qavi

ہندوستانی سرکار کو اتنا خوف اور ڈر ہے کہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، مشعال ملک

Nehal qavi

کراچی گرین بس منصوبہ نواز شریف حکومت کا ہے،خورشید شاہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment