اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے گورنر سندھ کے لیے نام مانگ لیے، جس کے بعد عامر خان، فروغ نسیم اور نسرین جلیل کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے گورنر سندھ کے لیے نام مانگ لیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے وقت مانگ لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عامر خان ، فروغ نسیم اور نسرین جلیل کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، حتمی ناموں پر مشاورت جاری ہے ، حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر سندھ ن لیگ سے بھی ہو سکتا ہے۔
