Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ چکے ہیں، مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات 24 اپریل تک جاری رہیں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی۔ مذاکرات میں مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل آن لائن شریک ہوں گے، مذاکرات میں آئندہ بجٹ سے متعلق بھی تجاویز زیر غور آئیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بڑا یکس ہدف مقرر کیے جانے کا مطالبہ ہوگا، امکان ہے کہ آئی ایم ایف 7 ہزار ارب ٹیکس ہدف کا مطالبہ کرے گا۔ دوسری طرف مفتاح اسماعیل پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھنے کی درخواست کریں گے۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کو 7 ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولی سے آگاہ کیا جائے گا، اور اخراجات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کی نئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، آئی ایم ایف سے بات چیت وہیں سے شروع ہوگی جہاں رکی تھی۔

Related posts

برفباری اور طوفان سیاحوں کی اموات کا سبب بنے

Hassam alam

جیلوں کی بہتری کیلئےمیرے اقدامات قیامت تک یاد رکھیں جائیں گے، فیاض چوہان

Rauf ansari

وزیراعظم نےکل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

Leave a Comment