Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

دنیا کا عمررسیدہ گوریلا اب 65 برس کا ہوگیا

برلن: اس وقت دنیا کا سب سے بوڑھا گوریلا برلن کے چڑیا گھر میں رہائش پذیر ہیں جس کی 65 ویں سالگرہ منائی گئی ہے۔ سالگرہ کے دن اسے اس کا پسندیدہ چاول کیک بنا کر کھلایا گیا ہے۔

اس موقع پر چڑیا گھر انتظامیہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ فیٹو کی کیک کے ساتھ تصویر جاری کرتے ہوئے اسے دنیا کی بزرگ ترین مادہ گوریلا قرار دیا ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے گوریلا کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ’فیٹو کے لیے سالگرہ کا کھانا ہمیشہ ہی اہمیت رکھتا ہے اور اس بار چاول سے بنے کیک پر بیریوں اور پھلوں سے سال کا عدد 65 لکھا گیا تھا۔

مادہ گوریلا نے کیک پسند کیا اور اسے مزے سے کھایا۔ فیٹو کو 1959 میں برلن چڑیا گھر لایا گیا تھا اور اس وقت گوریلا کی عمر دو برس تھی۔ تاہم فیٹو کی جرمنی پہنچنے کے داستان بھی بہت دلچسپ ہے۔ اسے ایک ملاح نے فرانس کے جزیرے مرسیلس سے جرمنی پہنچایا تھا ۔ یہاں خاص عملے نے مادہ گوریلا کا بہت خیال رکھا کیونکہ اس کی عمر صرف دو برس تھی۔

سال 2019 میں جب 1956 میں جنم لینے والا گوریلا ٹروڈی مرگیا تو فیٹو کو دنیا کی سب سے بوڑھی مادہ گوریلا کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے قید میں رہنےوالے بزرگ ترین گوریلا کا اعزاز اور سند دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر گوریلا قید میں رکھے جائیں تو اوسطاً 50 برس تک ہی زندہ رہتے ہیں لیکن فیٹو نے اب 65 کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

Related posts

کراچی:حلقہ 240پرضمنی الیکشن،ایم کیوایم پاکستان نےمیدان مارلیا

ibrahim ibrahim

وزیرِاعظم عمران خان سے چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب کی ملاقات

Hassam alam

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو دوپہر 12 بجے ہوگا، فواد چوہدری

Rauf ansari

Leave a Comment