Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سابق وزیراعظم کا خودار جوان خودار پاکستان مہم چلانے کا اعلان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے ’’خودار جوان خودار پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ خوددار پاکستان کی جنگ خوددار نوجوانوں کی مدد سے لڑیں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ’’خودار جوان خودار پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

عمران خان نے عثمان ڈار کو نوجوانوں کے لیے مہم لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خودار پاکستان کی جنگ خودار نوجوانوں کی مدد سے لڑیں گے، نوجوان میری تحریک کا کلیدی حصہ ہوں گے، نوجوانوں باشعور ہیں اور اچھے برے میں فرق سمجھ چکے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ مہم کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے کنونشنز کا انعقاد ہو گا، عمران خان نوجوانوں کو پارٹی کی فیصلہ سازی میں شامل کریں گے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،سپریم کورٹ

ibrahim ibrahim

فواد عالم نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیا

Zaib Ullah Khan

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس کل طلب

Rauf ansari

Leave a Comment