Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج پاکستان پہنچیں گی

واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج پاکستان پہنچیں گی، پاکستان میں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گی۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی الہان عمر اپنے اس دورے کے دوران آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گی، الہان عمر امریکی کانگریس کی رکن بننے والی پہلی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے مزید قانون ساز بھارت بھی جائیں گے، بھارت جانے والے قانون سازوں میں 4 سینیٹرز شامل ہیں، وفد 9 روزہ دور ے کے دوران پولینڈ، جرمنی اور متحدہ عرب امارات بھی جائےگا۔

الہان عمرکے والدین کا تعلق صومالیہ سے ہے اور سول جنگ کے دوران 4 سال تک کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم رہیں۔ ان کے خاندان نے 1997 میں منی سوٹا میں رہائش اختیار کی، جہاں صومالی افراد کی بڑی تعداد مقیم ہے۔ ڈیمو کریٹ امیدوار راشدہ طلائب اور الہان عمر سےقبل کوئی مسلم خاتون کبھی کانگریس سے منتخب نہیں ہوئی تھی۔

ان دونوں خواتین نے امریکہ کے وسط مدتی انتخابات2018 میں پہلی بار کامیابی حاصل کی تھی۔ سال2018 میں ہونے والے امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں الہان عمر نے منی سوٹا سے 72 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ ان کے مدمقابل ری پبلکن امیدوار نے صرف 22 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ امریکی کے صدارتی انتخابات2020 میں الہان عمر نے منی سوٹا سے2 لاکھ51 ہزار820 ووٹ حاصل کیے جو ڈالے گئے ووٹوں کا64.6 فیصد بنتا ہے۔

Related posts

آن لائن گیم پب جی پر پابندی کیلئے درخواست دائر

Hassam alam

معاشی پالیسی کیلئے نواز شریف کے وژن کے مطابق چلنا ہے، رانا ثناء اللہ

ibrahim ibrahim

امریکی مفادات کے خلاف ایرانی اقدامات کا جواب دیںگے، جو بائیڈن

Rauf ansari

Leave a Comment