واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کرنے کا خواہشمند ہے ، پاکستان اہم اسٹیک ہولڈر ہے ، متعدد مسائل پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکہ معاملے پر فلسطین ، اسرائیل اور دیگر عرب ممالک سے رابطے میں ہے اور مسجد الاقصیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔
