Urdu
تازہ ترین دنیا

بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

سپریم کورٹ نے 1988 کے روڈ ریج کیس میں نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال جیل بھیج دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو نے 1988 میں بھارتی پنجاب میں سڑک پرجھگڑے کے دوران ایک شخص کواپنے دوست کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی، نوجوت سنگھ سدھو اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ حکم کے مطابق سدھو کو پنجاب پولیس اپنی تحویل میں لے گی۔ تاہم ستمبر 2018 میں، سپریم کورٹ نے مرنے والے شہری کے اہل خانہ کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر سدھو کو نوٹس جاری کیا۔

Related posts

ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، عثمان بزدار

Rauf ansari

پیپلز پارٹی کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر پر رکھی تھی، راجہ پرویز اشرف

Hassaan Akif

پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن، اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد اور گرفتاریاں

Rauf ansari

Leave a Comment