Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ بنانا نہیں چاہتے

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ بنانا نہیں چاہتے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حمزہ شہباز پنجاب میں کابینہ خود نہیں چاہتے اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے لیکن یہ پنجاب ہے ان کا پولٹری فارم نہیں۔ مونس الہٰی نے کہا کہ ہم پنجاب میں یہ ون مین شو نہیں چلنے دیں گے۔ حمزہ شہباز ہوا میں انگلی لہراتے رہتے ہیں لیکن صرف انگلی لہرانے سے حکومت نہیں چلتی۔ اگر وہ واقعی سنجیدہ ہوتے تو اپنی کابینہ کو کسی اور سے حلف دلوا دیتے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کی کرسی پر ایک سیکنڈ کے لیے بھی نہیں بیٹھ سکتے۔ حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ کے منصب پر رہنا بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا

Hassam alam

یوکرین جنگ طویل ثابت ہو سکتی ہے، نیٹو

Hassam alam

امریکا میں خوفناک بگولوں نے تباہی مچادی، حادثات میں 84 افراد ہلاک

Rauf ansari

Leave a Comment