Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے

لاہور: سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں حکومتی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایل این جی مہنگی خریدی اور اب معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں 17 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے پاور پلانٹس کے لیے امپورٹڈ ایندھن خریدا تھا۔

حماد اظہر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم گزشتہ روز کہہ رہے تھے لوڈ شیڈنگ سے ڈالر بچتے ہیں، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہیئیں۔ لوڈ شیڈنگ سنگین مسئلہ ہے اور یہ ان کی بد انتظامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت دو ماہ پہلے ایسی نہیں تھی جیسی آج ہے اور ٹیکس کے پیئر کے پیسے سے انہوں نے جھوٹے اشتہار چلائے۔

Related posts

سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت پر وزیراعظم کا فائنل دیکھنے دبئی جانے کا امکان

Hassam alam

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر ملتوی

Zaib Ullah Khan

پی ٹی آئی نے عمران خان کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل مانگ لی، اہلکاروں کی تفصیلات بھی طلب

Nehal qavi

Leave a Comment