Urdu
تازہ ترین دنیا

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں3 ماہ بعد امریکی سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا گیا

واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں تین ماہ کے بعد اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم باضابطہ طور پر کیف میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی عوام نے روس کے بلاجواز حملے کے جواب میں اپنے وطن کا دفاع کیا ہے اور اس کے نتیجے میں امریکی پرچم ایک بار پھر سفارت خانے کے اوپر لہرا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اس لیے سفارتکاروں کے تحفظ کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یوکرین کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے ساتھ فخر سے کھڑے ہیں اوران کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ وہ کریملن کی وحشیانہ جارحانہ جنگ کے مقابلے میں اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے روس کے 24 فروری کو یوکرین پر حملے سے چند روز قبل اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔

Related posts

عمران خان سازش کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

Zaib Ullah Khan

سعد رضوی کی نظری بندی غیرقانونی قرار، لاہور ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم

Rauf ansari

ملک میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ اضافےسے 57 لاکھ ہو گئی

Rauf ansari

Leave a Comment