Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی، وارننگ جاری

اسلام آباد: دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مرتب ہونے لگے، برطانیہ سمیت یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر نے نئے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دئیے، پرتگال اور اسپین میں شدید گرمی سے ایک ہفتے میں ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کل سال کا گرم ترین دن رہا جبکہ فرانس کے کئی شہروں میں گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ جبکہ آئر لینڈ اور نیدرلینڈز کے کئی شہروں میں بھی شدید گرمی ہے، بیلجیئم میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسمیاتی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس حد تک گرمی کی اصل وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں،ماہرین کی جانب سے عوام کو وارننگ دی جا رہی ہے کہ ہی گرمی صحت مند لوگوں کے لیے بھی جان لیوا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ، اور اس کے اثرات اسپتالوں، سکولوں اور ٹرانسپورٹ کے نظام پر پڑ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب دنیا کا اوسط درجہ حرارت صرف ایک سینٹی گریڈ سے زیادہ بڑھ گیا ہے جو دنیا کے کئی حصوں کے صنعتوں کے لگنے سے پہلے دیکھا گیا تھا۔

Related posts

میزائل غلطی سے پاکستان کی حدود میں گرا، بھارت

Rauf ansari

وزیراعظم نےخضدارکچلاک قومی شاہراہ کاسنگ بنیادرکھ دیا

Zaib Ullah Khan

کاروباری ہفتے کا تیسرا روز، پاکستان اسٹاک مارکیٹ 584 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

Hassam alam

Leave a Comment