Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بجلی کا بنیادی ٹیرف تقریباً8 روپے بڑھانےکی تیاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف تقریباً8 روپے بڑھانےکی تیاری کر لی۔

بجلی کا بنیادی ٹیرف7روپے91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔ درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔نیپرا سماعت کے بعد فیصلہ نوٹی فکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔ وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

درخواست میں اگست سے بجلی مزید 3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے اور اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related posts

پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر تقریباً 9.3 ارب ڈالر ہو گئے،اسٹیٹ بینک

ibrahim ibrahim

اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 179 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

پرویز الہیٰ کا عمران خان کو مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ

Rauf ansari

Leave a Comment