بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق، تعداد 207 ہو گئی

کوئٹہ: بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے باعث مزید  5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ  صوبے میں  جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد  207 ہو گئی ہے ۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق  اب تک جاں بحق ہونے والوں میں  98 مرد ،  48 خواتین اور 61 بچے  شامل ہیں ،  بارشوں کے دوران  حادثات میں 81 افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں مین  49 مرد ،  12 خواتین ا ور 20 بچے  بھی شامل ہیں ۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبے میں  21 ہزار 542 مکانات منہدم ہوئے یا جزوی نقصان پہنچا،670 کلو میٹر پر  مشتمل مختلف 6 شاہرات شدید متاثر ہوئیں ، بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More