Urdu
Uncategorized

آج کا دن دونوں جہانوں کیلئے مبارک ترین دن ہے، فیاض الحسن

لاہور: وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ آج کا دن دونوں جہانوں کیلئے مبارک ترین دن ہے،نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے جہالت کے ایک تاریک دور کا خاتمہ ہوا۔

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ آج کا دن دونوں جہانوں کے لیے مبارک ترین دن ہے،اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر دو جہاں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے کو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے اخلاق حسنہ کی اشد ضرورت ہے،اخوت، صلہ رحمی، برداشت، باہمی رواداری سے ہمارا معاشرہ مثالی بن سکتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اخلاق حسنہ کی تصویر بن کر دنیا کو اسلام کا اصل چہرہ دکھانا ہے۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

Hassam alam

کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

ibrahim ibrahim

نامور اردو شاعر احمد فراز کا 91 واں یوم پیدائش

ibrahim ibrahim

Leave a Comment