Urdu
دنیا نیوز ہیڈلائن

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد عہدے سے مستعفی

واشنگٹن: امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان سے افراتفری میں امریکی انخلا اور طالبان کے کنٹرول کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں زلمے خلیل زاد کے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے لیے نئےنمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے نائب ٹام ویسٹ ہوں گے۔

ٹام ویسٹ سابق صدر اوباما کے دورمیں نیشنل سیکیورٹی کونسل کا حصہ رہے ہیں۔ سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ مغرب افغانستان میں امریکی مفادات پر امریکی سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔ یاد رہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی سفارت خانہ اب دوحہ میں قائم ہے۔

اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ افغان مفاہمت کے لیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے اپنے کردار سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ میں امریکی عوام کے لیے ان کی کئی دہائیوں کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے

Hassaan Akif

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

Zaib Ullah Khan

الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کےخلاف درخواست، انٹراکورٹ اپیل کے ساتھ سننے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment