اسلام آباد: سینیٹر شیری رحمان نےحکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، کابینہ ارکان کے مہنگائی سے متعلق مضحکہ خیز بیانات سامنے آتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دی اکانمسٹ کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، کیا اب بھی پاکستان خطے میں سستا ترین ملک ہے؟ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، مگر وفاقی حکومت تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آئے روز کابینہ ارکان کے مہنگائی متعلق مضحکہ خیز بیانات سامنے آتے ہیں، ابھی منی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنا باقی ہیں، یہی وجہ ہے پیپلز پارٹی مہنگائی اور نااہل حکومت کے خلاف 27 فروری کو لانگ مارچ کرنے جا رہی۔