Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا، جس میں صحت کارڈ، فوجداری قوانین میں تبدیلیوں اور احساس پروگرام پر بات ہوگی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی و حکومتی رہنماوں کے اجلاس میں صحت کارڈ، فوجداری قوانین میں تبدیلیوں اور احساس پروگرام پر بات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

توقع ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کو گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے اور کورونا کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

Related posts

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

Rauf ansari

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

لاہور میں ڈینگی مچھر کے وار میں کمی

Hassam alam

Leave a Comment