Urdu

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سات مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزم عمران اور حمیر نے پریانتھا کمارا پر قینچی سے وار کیئے اور حملے میں استعمال کی گئیں دونوں قینچیاں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں ۔ملزم تیمور نے اینٹ سے وار کیا جبکہ ملزم علی صغر نے لاش کو آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق ملزم شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا، ملزم عبدالصبور نے فیکٹری ورکرز کو حملے کیلئے اکسایا۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم اور کرداروں کا اعتراف کر لیا ہے ۔

Related posts

عمران خان کا جج زیبا چوہدری سے متعلق الفاظ پر اظہار افسوس, اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع

Nehal qavi

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق چیف جج رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

Hassam alam

ماربل ایسوسی ایشن کا فیول پرائس ایڈجسمنٹ اور جی ایس ٹی کے خلاف احتجاج

Rauf ansari

Leave a Comment