Urdu
تازہ ترین دنیا

مسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظم

کابل : افغانستان کے وزیراعظم مولوی محمد حسن اخوند نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں۔

وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہماری حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے میں پہل کریں، اس افغانستان کو تیزی سے ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہم اپنی سیاست کے لیے نہیں بلکہ افغان عوام کے لیے چاہتے ہیں، افغانستان کے وزیراعظم کے مطابق طالبان نے امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے تمام شرائط پوری کی ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی حکومت نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے، کیونکہ افغانستان نے نئی حکومت میں ایسے کئی افراد کو اپنی عبوری حکومت کو شامل کیا ہے جن کے نام بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

Related posts

فیصل آباد میں پولیس موبائل درخت سے ٹکراگئی، ایک جاں بحق، 2 زخمی

Rauf ansari

اسلام آباد، کورونا ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر مساجد میں داخلے پر پابندی عائد

Hassaan Akif

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment