ملتان: گیس بندش اور کم پریشر کا مسئلہ حل نا ہوسکا۔ گھریلو صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔
گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر گھریلو صارفین کیلئے درد سر بنا ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے گیس نا ہونے کی وجہ سے بچوں کو بغیر ناشتے اسکول بھیجنا پڑا ہے، بچے کنٹین اور باہر کے کھانے کھا کر بیمار بھی پڑ رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ایل پی جی گیس استعمال کرنے کی جیب اجازت نہیں دیتی تندور پر روٹی بھی مہنگی ہو چکی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے تاکہ انکی مشکلات میں کمی آسکے۔