Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات


اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے، جہاں انہوں نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد  پیش کی اور اور برطانوی حکومت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہبازشریف کا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو اسٹریٹجک سطح تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کے فروغ کے لیے کئے گئے کام کو سراہا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مبارکبادی ٹویٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

دوسروں کو امپورٹڈ کہنے والا خود ممنوعہ فنڈنگ لیتا رہا، وفاقی وزرا

Zaib Ullah Khan

اسلام آباد میں سال کا پہلا دہشت گردی کا واقعہ ہوا،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

پاکستان میں کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment