Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امپورٹڈ حکومت معیشت کو سہارا نہیں دے سکے گی

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو سہارا نہیں دے سکے گی۔مفتاح اسماعیل کی ابھی سےکانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسدعمر کا کہنا ہے کہ معیشت بہتر چلانا امپورٹڈ حکومت کا کام نہیں۔مفتاح اسماعیل نےشکوہ کیاکہ ریکارڈخسارہ ہے۔مفتاح اسماعیل کی ابھی سےکانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ہماری حکومت کو 4 فیصد زیادہ خسارہ ملا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پچھلی حکومت میں بھی  فارن ریزروو میں تیزی سے کمی آئی۔ اب بھی 8مارچ کو عدم اعتماد کے بعد  سے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک چوتھائی کمی ہوئی  ہے۔

اسد عمر کا کہنا  ہے کہ غریب آدمی 20،20سال انصاف کے لیے ایڑیاں رگڑتا ہے۔طاقتور کے لیے رات کو عدالت کھل جاتی ہے۔ تنقید اور ہمارے سوال کرنے سے اتنی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ہم اداروں پر تنقید تو اپنے دور حکومت سے کررہے ہیں۔

ان کا  کہنا ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کیا۔ اگر آپ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو آئیں الیکشن میں چلیں۔موجودہ الیکشن کمیشن متعصب الیکشن کمیشن بن چکا ہے ۔عوام کو اعتماد نہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرواسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے  کہ ہم کافی عرصے سے الیکشن کمیشن سے انے والے فیصلوں پر اعتراض اٹھا رہے ہیں۔سکندر سلطان کی تعیناتی اس لیے کی عمران خان اپنے لوگوں کو تعینات نہیں کرنا چاہتے تھے۔

Related posts

سندھ میں پانی کی قلت تشویشناک صورت حال اختیار کرگئی

Zaib Ullah Khan

سندھ حکومت نے اومیکرون کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردی

Hassaan Akif

آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات متوقع

Rauf ansari

Leave a Comment