Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا ہمز اسپتال کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل صبح سویرے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پمز اسپتال پہنچ گئے۔

عبدالقادر پٹیل نے اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، پمز کی فارمیسی کے ساتھ انہوں نے اسپتال میں ادویات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔

قادرپٹیل نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے، اسٹاف دکھی انسانیت کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرے۔

عبدالقادر پٹیل نے یہ بھی کہا کہ مریضوں کے علاج میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

Related posts

ایئر فورس کا تربیتی طیارہ پشاور میں گرکرتباہ، 2 پائلٹ شہید

Rauf ansari

مہنگائی مقامی نہیں عالمی مسئلہ ہے، کامران بنگش

Hassaan Akif

توہین عدالت کے مقدمہ میں عمران خان کو سات روز میں جواب جمع کرانے کا حکم

Nehal qavi

Leave a Comment