Urdu
تازہ ترین دنیا

یوکرینی مہاجرین وطن واپس لوٹنا شروع

ویب ڈیسک: یوکرینی مہاجرین نے واپس وطن لوٹنا شروع کر دیا۔

یوکرین  پر روسی حملے کے باعث یوکرین سے  ہجرت کرنے والے شہری  اب واپس اپنے وطن لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔

ہمسایہ ملک پولینڈ  کے حکام نے بتایا کہ یوکرین جنگ کے بعد سے بڑی تعداد میں یوکرینی شہری  سرحد پار کر کے پولینڈ میں داخل ہو رہے تھے۔لیکن اب  بڑی تعداد میں مہاجرین نے واپس جانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

پولینڈ کے سرحدی محافظین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 19300 یوکرینی باشندے پولینڈ سے واپس یوکرین کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق  ابھی بھی  مہاجرین مک چھوڑ کر پولینڈ میں داخل ہو رہے ہیں ۔انہیں چوبیس گھنٹے کے دوران  تقریباً 17300 مہاجرین سرحد پار کر کے پولینڈ میں داخل ہوئے۔

Related posts

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل دینے کا بل منظور

Rauf ansari

کورونا وائرس پوری دنیا کیلئے چیلنج بن چکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Hassam alam

ایشیا کپ، آج پاکستان اور سری لنکا کا ٹاکرا

Nehal qavi

Leave a Comment