Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

رانا ثنا کا بیان: پرویزالہٰی کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ، پی ٹی آئی کا بھی سپریم کورٹ سے رجوع

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مداخلت پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

یاد رہے گزشتہ روز رانا ثنا اللہ کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے بھی درخواست دائر کی تھی، جو سماعت کے لیے مقررہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سر براہی میں دو رکنی بینچ آج ہی درخواست پر سماعت کریگا، جسٹس اعجاز الاحسن کے ساتھ جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہیں۔

پرویز الہیٰ نے گزشتہ روز رانا ثناء اللہ ، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ دوسری جانب مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے تفصیلات سماجی میڈیا پر جاری کردیں، لکھا رانا ثناءاللہ اور پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے آج عدالتِ عظمیٰ کو درخواست دی ہے۔

سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے فیصلے کی کھلے عام توہین جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں صریح مداخلت اور پولیس کا استعمال عدالتی حکم کی کھلی توہین ہے، سپیشل برانچ کے استعمال کے ساتھ وزیرِداخلہ کی کھلی دھمکیاں بھی عدالتی حکم کی توہین ہیں۔ سپریم کورٹ سے عدالتی حکم کی ایسی بےتوقیری پر کارروائی کی استدعا کی ہے۔

Related posts

کسی کو بنیادی حق دینے سے انکار اور حجاب پہننے پر خوفزدہ کرنا ظلم ہے

Hassam alam

موجودہ حکومت کے خلاف جہاد جاری رہےگا، مولانا فضل الرحمان

Rauf ansari

بھارت میں ٹرین پٹری سے اترگئی، حادثے میں 9 ہلاک، 36 زخمی

Rauf ansari

Leave a Comment