کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس ماہ 20 دنوں میں درآمدات دو اعشاریہ چھ ارب ڈالر ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ رواں ماہ درآمدات پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گذشتہ برس حد سے باہر درآمدات اب کنٹرول میں آ چکی ہیں۔ کوشش کریں گے درآمدات موجودہ سطح پر برقرار رہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں بجلی کے نرخ سے متعلق سمری زیر غور آئے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More