Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا سسٹم متعارف کرادیا

کراچی: گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم متعارف کرادیا، یہ الرٹ سسٹم بلاقیمت ہے اور اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کا ایک مددگار فیچر ہے جو دنیا بھر میں زلزلوں کا پتا لگاتا اور لوگوں کو آگاہ کرتا ہے۔

یہ سسٹم زلزلے کی سرگرمیوں کا پتا لگانے کے لیے فعال اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں موجود ایکسلرومیٹر استعمال کرتا ہے اور دو طریقوں سے لوگوں کوزلزلے کے بارے آگاہ کرتا ہے، ایک سرچ کے ذریعے اور دوسرا براہ راست ڈیوائس کے ذریعے۔ یہ سسٹم گوگل سرچ کو تقریباً فوری طور پر معلومات فراہم کرتا ہے۔

جب لوگ ’’زلزلہ‘‘ یا ’’میرے نزدیک زلزلہ‘‘ دیکھتے ہیں تو انھیں متعلقہ نتائج ملتے ہیں اور ساتھ ہی اس بارے میں مددگار وسائل کے بارے میں بھی معلومات ملتی ہیں کہ زلزلے کے بعد کیا کرنا چاہیے۔ ایسے صارفین جو یہ الرٹس وصول نہیں کرنا چاہتے وہ ڈیوائس کی ترتیبات میں جا کر اسے بند کر سکتے ہیں۔ ماضی میں، پاکستان بالخصوص شمالی اور مغربی حصوں میں متعدد زلزلوں کا سامنا کر چکا ہے۔

زلزلے کے اس سسٹم میں توسیع سے، پاکستان میں اینڈرائیڈ صارفین کو خودکار طور پرابتدائی وارننگ الرٹس موصول ہو سکتے ہیں جو انھیں ہنگامی صورت حال کے لیے تیار رہنے میں مدد دیتے ہیں۔ موبائل آلات پر، اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم دو اقسام کے الرٹس دکھاتا ہے جن کا انحصار زلزلے کی شدت پر ہوتا ہے۔

ہوشیا ر ہو جائیں الرٹس4.5 شدت کا زلزلہ آنے پر لوگوں کو خبردار کرتا ہے یا پھر اس کی شدت موڈیفائیڈ مرکلی انٹین سٹی اسکیل پر 3 یا 4 ہونے پر دکھاتا ہے۔ یہ اطلاع زلزلے کی مرکز سے فاصلے کی معلومات کے ہمراہ بھیجی جاتی ہے۔ الرٹ فون کے موجودہ والیوم، وائبریشن، اور ڈسٹرب نہ کریں کی ترتیبات استعمال کرتا ہے۔ عمل کیجیے الرٹ ہے جو 4.5 سے زیادہ شدت یا 5 اور اْس سے زیادہ وسعت والے زلزلے کی صورت میں پوری اسکرین پر نظر آتا ہے۔

Related posts

سندھ میں بلدیاتی قانون پاکستان کے آئین کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ

Hassaan Akif

بیرون ملک سفر کرنے والے 34 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

Rauf ansari

مہنگائی کی مجموعی شرح 18فیصد سے زائد ہوگئی، ادارہ شماریات

Rauf ansari

Leave a Comment