Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم نے معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلی حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔ وزیراعظم کی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دے گی۔

واضح رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا اور 226.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شکست کی ایک وجہ مہنگائی بھی سامنے آئی ہے۔

Related posts

پنڈی میں قومی ٹیم کا دوسرے دن پریکٹس سیشن

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: شریف خاندان کے 16 افراد بھی ساتھ جائیں گے

Zaib Ullah Khan

او آئی سی کے خصوصی سفیر برائے جموں کشمیر اور وفد کا آزاد کشمیر کا دورہ

Hassam alam

Leave a Comment