کورونا کے وار تیز، ایک دن میں 7 اموات رپورٹ

کراچی: ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 7 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 592 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ جبکہ کورونا کے باعث 7 اموات ہوئیں۔ این آئی ایچ کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں21 ہزار 264 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.78فیصد رہی۔ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے174مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More