پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز درکار، گال ٹیسٹ کا فیصلہ آج ہو گا

ویب ڈیسک: گال ٹیسٹ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج جیت کیلئے میدان میں اتریں گی، پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز بنانے ہوں گے جبکہ سری لنکا کو 7 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سیریز کے چوتھے روز 342 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر222 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ عبداللہ شفیق سنچری کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ گال ٹیسٹ کے چوتھے روزسری لنکا نے 329 اسکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا۔

سری لنکن ٹیم مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کر سکی اور 337 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کو چار رنز کی پہلی اننگز میں برتری حاصل تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کے محمد نواز نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 37 ،اظہر علی نے 6 اور کپتان بابر اعظم نے 55 رنز بنائے۔ چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں،پاکستان کو جیت کے لیے مزید 120 رنز کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More