Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے۔نااہلوں کا ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا معاملات ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی حل کی کوشش ہے لیکن ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں ہے۔اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا۔شہباز شریف کو گھر بھیجنے کی ہماری تیاری مکمل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غصے اور ضد میں درست فیصلے نہیں ہوتے۔ن لیگی وزیر اب بوکھلاہٹ میں اوّل فُول بول رہے ہیں۔ن لیگی وزرا کو نظرانداز کرنا بہتر ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے، انتخابات کی تاریخ دیں ۔الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔

Related posts

بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کا افتتاح کردیا

Rauf ansari

آئی ایم ایف کامطالبہ تھا تمام اشیاء پر 17 فیصد جی ایس ٹی لگائیں، چیئرمین ایف بی آر

Rauf ansari

امریکا نے متعدد چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment