Urdu
تازہ ترین کھیل

نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 50 رنز سے شکست

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 50 رنز سے شکست دے دی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈَک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت50 رنز سے کامیاب ہوئی۔ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم 48.2اوورز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 41 اوورز میں 212 رنز کا ہدف ملا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 35.3 اوورز میں 161 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے فِن ایلن 96 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے3 وکٹیں لیں۔ سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے۔ آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

Related posts

ججز پرالزامات لگانا بند کر دیں،عمرعطا بندیال

ibrahim ibrahim

سی این جی بندش کے خلاف صوابی کے ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

Rauf ansari

سندھ میں سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سامان کے اعداد شمار جاری

Nehal qavi

Leave a Comment