Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: امیگریشن حکام نے فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی تی آئی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا جس کی حکام کی جانب سے تصدیق بھی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ایمیگریشن نے فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روکا وہ پرواز ای کے 615 سے دبئی جا رہی تھیں۔

فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کر کے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس بلیو پاسپورٹ تھا جبکہ عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد بلیو پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

قانون کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے لیکن فردوس عاشق اعوان نے بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو بتایا گیا کہ وہ اس پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتیں۔ ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے۔

Related posts

لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے

Hassam alam

وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب، چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

Hassaan Akif

خاتون جج، پولیس افسروں کو دھمکیاں کیس، عمران خان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع

Hassam alam

Leave a Comment