Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تشدد برداشت نہیں،شہباز گل پر تشدد کرنیوالوں کی شکلیں سامنے آنی چاہیئیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کیسز بن جاتے ہیں لیکن تشدد برداشت نہیں۔کس نے تشدد کیا، کس کے کہنے پر تشدد کیا گیا، پتہ چلنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کے خلاف تمام جماعتوں سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ کیسز بن جاتے ہیں لیکن تشدد برداشت نہیں۔ جن لوگوں نے شہباز گل پر تشدد کیا ان کی شکلیں سامنے آنی چاہیئیں۔ کس نے تشدد کیا، کس کے کہنے پر تشدد کیا گیا، پتہ چلنا چاہیے۔ پاکستان کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر تشدد کے خلاف ریلیاں نکلیں گی۔پنجاب حکومت نے ن لیگی رہنماو ں کے خلاف مہذب انداز میں کیسز کیے۔یہ سب اسلام آباد بھاگ کر آگئے، پی ٹی آئی کی طرح عدالت کاسامنا کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ترجمان عظمٰی بخاری نے سنسنی خیز بیان دیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم شہباز گل سے کہلوانا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے ان سے بیان دلوایا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے عدالت میں تشدد کے نشانات دکھائے تھے۔ تشدد کے نشانات کی تصدیق کرچکے ہیں۔اعلیٰ عدلیہ تشدد کے خلاف بات نہیں کرے گی تو ماتحت عدالتیں کیسے کریں گی۔ ہائی کورٹ کا جواز ہی ختم ہوجاتا ہے اگر عدالتیں تشدد کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہاہے کہ ایڈیشنل سیشن جج پر کیاکیا دباو نہیں ڈالے گئے۔مجسٹریٹ نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ شہبا ز گل کی حالت سے میچ نہیں کرتی۔اسلام آباد پولیس کا جو حال ہے ان پر کون اعتماد کرے گا ۔

Related posts

شہباز شریف کی نئی روایت،غیرملکی تحائف وزیراعظم ہاؤس میں رکھ دیئے

Hassam alam

عوام کو سستا پیٹرول فراہم کرکے نقصان اٹھارہے ہیں، شوکت ترین

Rauf ansari

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ: پاک بھارت مقابلہ 1-1 سے برابر رہا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment